Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

توانائی کے شعبے میں کرپشن پر رپورٹ پبلک کرنیکا فیصلہ

شائع 21 اپريل 2020 02:06pm

حکومت نے توانائی کے شعبے میں کرپشن سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ قانون کے مطابق کمیشن آف انکوائری قائم کیا جائے گا۔ شفافیت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کسی صورت ذمہ دار افراد کو معاف نہیں کریں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  آئی پی پیزسےمتعلق رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش ہوئی، کابینہ نے رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ  قانون کےمطابق کمیشن آف انکوائری قائم کیاجائےگا، کمیشن آف انکوائری فرانزک اورمزیدتحقیقات کی مجازہوگی،شفافیت کویقینی بناناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسدعمرنے مزید کہا کہ  توانائی کمیٹی کی شفارشات پر غورکیاجارہا ہے، ذمہ دارافراد کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائےگا،

ان کا کہنا تھا کہ شفاف اورقانونی انداز میں تحقیقاتی رپورٹ مرتب ہوگی، وزیراعظم نے قوم سےکیا ایک اور وعدہ پورا کردیاہے۔